Topics
ر۔س۔ ق ، لاہور۔ صحن میں کوڑے کرکٹ کا ڈھیرہے جس کے قریب بیٹا کھیل رہا ہے۔ بیٹے
کو اٹھانے جاتا ہوں تو کوڑے میں سے عجیب شکل کے جانورنکل کر حملہ کردیتے ہیں۔ بیٹے
کو بچاتے ہوئے قرآنی آیات کا تیزی سے ورد کرتا ہوں تو مدد کے لئے ایک ہاتھ نظر آتا
ہے ۔ اس کے ساتھ ہی آنکھ کھل گئی۔دل تیزی سے دھڑک رہا تھا۔ جانوروں کے حملہ آور
ہونے کا خواب کئی مرتبہ دیکھ چکا ہوں اور اس وجہ سے پریشان ہوں۔
تعبیر: خواب بذات خودتعبیر ہے۔گھر میں صفائی کا خیال نہیں رکھا
جاتا اور ناقص غذائیں استعمال کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے بیماریوں نے گھر کی راہ
دیکھ لی ہے۔ اہلِ خانہ الجھے ہوئے ہیں اور ذہنی تناؤ سے ماحول تلخ ہوگیا ہے۔صفائی
نہ ہونے کا مطلب جراثیم کی افزائش ہے ۔ جراثیم اپنا مظاہرہ جسمانی اور ذہنی
بیماریوں کی شکل میں کرتے ہیں۔گھر کو صاف رکھئے، دیواروں پر سے جالے ختم کیجئے،
فرنیچر کے نیچے اور پیچھے جو گرد جمع ہے، اسے صاف کیجئے۔ گھر والوں کو خودبھی صاف
ستھرا رہنے کی ضرورت ہے۔ جو کھانا ہے، بازار سے خریدنے کے بجائے گھر میں پکایئے۔
حفظانِ صحت کے اصولوں کا خیال رکھنے اور ایک دوسرے کی ناگوار باتیں درگزر کرنے سے گھرکا
ماحول بہتر ہوجائے گا ، انشاء اللہ ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.