Topics

صاحب اور خاتون کو آنے سے منع کرچکی تھی


زونیرہ، کراچی: اسکرین پر کسی حسین وادی کا منظر تھا۔ ایک مرحوم رشتہ دار نے کسی شہر کے موسم کی تعریف کرکے وہاں جانے کی تیاری کرنے کا کہا۔ جس کمرے میں اسکرین لگی ہوئی تھی، میں وہاں سے واپس آئی تو ایک صاحب اور خاتون میرے منتظر تھے۔ میں ان کو آنے سے منع کرچکی تھی۔ اس کے باوجود وہ آگئے تو سبزی کی بھجیا کھانے میں پیش کی اور یہ خیال رہا کہ جلدی جلدی میں ان کے لئے کھانے کا اہتمام نہیں کرسکی۔ دسترخوان پر کچھ اور رکھنے کے لئے باورچی خانے کی طرف آئی تو وہاں بھائی اور بھابھی موجود تھے۔

 

 تعبیر: کسی معاملے کے حوالے سے ذہن الجھا ہوا ہے اور فیصلہ کرنے میں مشکل درپیش ہے۔ لاشعور نے جلدی میں فیصلہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رشتے کے بارے میں سب سے پہلے ضروری ہے کہ پوری معلومات حاصل کیجئے پھر بزرگوں کے مشورے سے فیصلہ کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.