Topics

شیر کا حملہ


زنیرہ عالم (سوات): کسی بزرگ سے بیٹے کے بارے میں معلومات حاصل کررہی تھی۔ یاد نہیں کہ کیا پوچھا۔ وہ سوال کا جواب دیتے ہیں کہ اتنے میں شیر آیا اور میرے بیٹے کو پکڑنے کی کوشش کی۔ میں نے بچانے کی کوشش کی۔ شیر قابو میں نہیں آیا۔ اس پر جال پھینک کر چیخنے لگی۔ بہن کے اٹھانے پر پتہ چلا کہ میں خواب دیکھ رہی تھی ۔ میرے چیخنے سے وہ جاگ گئی۔

 

تعبیر: خواب میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کا دماغ نزلے سے متاثر ہونے کی وجہ سے اس کی نظر کم زور ہوگئی ہے یا ہوسکتی ہے۔ بہتر ہے کہ آنکھوں کا معائنہ کروایا جائے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.