Topics
اقصی ٰ، پشاور: قوالی کی محفل میں شریک ہوں۔ وہاں سجے
ہوئےسفید گھوڑے کے گرد لوگ جمع ہیں۔ اس کے بعد ایک مزارپر صاحب ِ مزار کا نام لکھا
ہوا نظر آیا۔
میں اندر گئی تو کچھ فاصلے پر لوگ
کسی بزرگ سے مسائل کا حل پوچھ رہے ہیں۔ حاضرین میں سے ایک شخص پوٹلی میں مزار کی
چادریں لئے کھڑا ہے ۔
تعبیر: خواب
امید افزا ہے مگر ساتھ ہی کسی اندرونی بیماری کی طرف بھی اشارہ ہے جو مستقبل میں
پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو جوڑے جوڑے پیدا کیا ہے تاکہ
افزائش ِ نسل کا سلسلہ جاری رہے۔ دنیا کا پورا نظام دو رخ پر قائم ہے۔اگر آپ کی
آئندہ زندگی کے لئے کوئی شے رکاوٹ بن رہی ہےتو دعا ہے کہ وہ اللہ کی رحمت سے دور
ہوجائے، آمین ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.