Topics

سفید پوش جنات


م۔ الف، جہلم۔ دیکھا کہ سردکی چوٹیوں پر سفید پوش جنات بیٹھے ہیں۔ ہمارے گاؤں کے ایک بزرگ تشریف لائے میں نے سلام کیا تو انہوں نے میرے پاؤں چوم لئے فرمایا، جہاں بھی جاؤں گی اللہ تعالیٰ کا سایہ تمہارے ساتھ ساتھ رہے گا۔

اکثر خواب میں محفلِ میلاد دیکھتی ہوں۔ یہ بھی دیکھتی ہوں کہ ایک بزرگ سورۂ مریم اوروقناربَّنا عذاب النّار پڑھنے کی مجھے تلقین فرماتے ہیں ۔

 تعبیر : تینوں خواب باری کے بخار کی علامتیں ہیں ۔ غالباً وہ ایک عرصہ ہواگزر چکا ہے ۔ اگر خدانخواستہ آئندہ ہوجائے تو فوراً علاج کیا جائے ۔ اور معالج جو پر ہیز بتائے اس پر پوری طرح عمل کرنا ضروری ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.