Topics
فاطمہ زہرا، کراچی: امی کی قبر سے لپٹ کر رو رہی ہوں۔اس دوران بائیں کندھے پر
کسی کا ہاتھ محسوس ہوا۔ مڑکر دیکھا تو ہوا میں دھواں اڑتا ہوا نظر آیا۔ وہاں سفید
لباس میں کوئی نظر آیا مگر معلوم نہ ہوسکا کہ مرد ہے یا عورت۔ جیسے ہی اس کی طرف
بڑھی، آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: مستقل مزاج بندہ اللہ تعالیٰ کے
فضل و کرم سے زندگی میں کام یاب ہوتا ہے جب کہ غیر مستقل مزاج آدمی کا ایقان کم
زور ہے۔ آپ کے لئے یہ عمل مناسب ہے کہ عمر کے لحاظ سے آدھا گھنٹہ یا ایک گھنٹہ
سیرت طیبہؐ کا مطالعہ کیجئے۔ چلتے پھرتے، وضو بے وضو یا حی یا قیوم پڑھئے۔قرآن
کریم میں چھوٹی سورتیں ترجمے کے ساتھ حفظ کرلیجئے ۔ انشاء اللہ نماز میں دل لگے گا
اور روحانی ترقی ہوگی۔ بزرگوں کو سلام۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.