Topics

سبز گرگٹ


شکیلہ بیگم (کراچی )۔سبز گرگٹ ،دیکھنے سے مراد یہ ہے کہ آپ کوئی ایسا کام کرتی ہیں جس کا کوئی نتیجہ نہیں ہے محض شوق ہے ۔ ایسا شوق جس سے عالمی، جسمانی، ذہنی یا روحانی صلاحیتوں میں اضافہ نہیں ہوتا ۔ اس قسم کے شوق سے آدمی کے اندر ذہنی استحکام متاثر ہوتا رہتا ہے یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی ریل کے سفر کے دوران جس آدمی سے بھی بات ہو اس کا پتہ ڈائری میں نوٹ کر لے اور یہ سمجھنے لگے کہ یہ سب میرے دوست ہیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘(فروری83ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.