Topics

سانپ کمرے میں داخل ہوا


نام شائع نہ کریں، کراچی۔ دو ماہ قبل خواب دیکھا بیٹی کھوگئی ہے بہت پریشان اور غم زدہ ہوں کہاں ڈھونڈوں شوہر کو بتاتی ہوں لیکن وہ توجہ نہیں دیتے۔ سوچتی ہوں  مرشد کو بتا ؤ ں ان کے پاس جاتی ہوں تو فرماتے ہیں یہ تین ادارے ہیں یہاں فون کرکے معلوم کرو بیٹی کا پتہ چل جائے گا۔ ایک ادارے کا نام ’’دانہء فیض‘‘ ہے جبکہ بقیہ دو کے بارے میں صرف یہ یاد ہے کہ ان کے نام ’’و‘‘ سے شروع ہوتے ہیں۔  پھر دیکھا ایک بڑاموٹا تازہ سانپ کمرے میں داخل ہوا جس سے بچنے کے لیے بستروں کے ٹرنک پر چڑھی ہوئی ہوں سانپ کو مارنے کے لیے ہاتھ میں کتاب ہے۔ چوکناہوکر ٹرنک کی دیواروں، میز اور الماری کی چھت پر نظر دوڑاتی ہوں مگر سانپ نظر نہیں آتا۔

 

تعبیر: آپ کو بلڈ پریشر چیک کرانا چاہئے۔ خواب میں بلڈ پریشر کے اشارے ملتے ہیں۔ بیٹی کا گم ہونا محض وسوسہ ہے۔ جب محبت زیادہ ہوتی ہے تو اس قسم کے خیالات زیادہ آتے ہیں۔ مرشد نے جو کچھ فرمایا ہے اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے علم کے مطابق اگر آپ سنجیدگی سے کوشش کریں اور خالصتاً اللہ کے لئے جدوجہد کریں تو انشاء اللہ روحانی علوم کے راستے کھلیں گے۔ وضو بے وضو چلتے پھرتے یاحی یا قیوم کا ورد کریں۔نماز کی پابندی ، اسباق اور مراقبہ ذہنی یکسوئی کے ساتھ کئے جائیں تو انشاء اللہ روحانی علوم کے دوازے کھلیں گے۔ رات کو وضو کرکے صاف کپڑوں پر خوشبو لگاکر مصلے پر بیٹھ کر رسول اللہؐ  کو درود و سلام بھیجیں جتنا آسانی سے آپ پڑھ سکتی ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جولائی             2015ء)

 

 


Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.