Topics

سانپ کا ڈبے سے باہر آنا


نوید سرور، کراچی۔پڑوسیوں کے گھر میں ایک گیلری ہے جہاں خالہ کی ہمشکل ایک عورت ڈیوٹی دے رہی ہے۔ میں جب اندرگیا تودروازہ بند ہوگیا۔ وہاں مجھے کالے رنگ کے ڈبے نظر آئے ان میں سانپ کی پھنکار کی آوازیں محسوس ہوئیں۔ صرف دروازہ کے پاس پڑے ہوئے ڈبہ کے سوراخ میں سے ایک موٹا کالا ناگ باہر نکلا اور کمرے میں چلا گیا۔ میں ڈر رہا ہوں اتنے میں ایک شخص درمیانی سائز کے برا ؤ ن سانپ کو گھیر کر ڈبہ کے اندر بند کرنے کی کوشش کرتا ہے تو سانپ اُڑ کر روڈ پار آفس میں چلا جاتا ہے۔ دربان سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے جانے دیں مگر وہ کہتی ہیں کچھ سنا ؤ ۔ ادھر ڈبہ سے سانپ آجاتا ہے پھر اچانک ایک بس رکتی ہے ، میرے کہنے پر خالہ کہتی ہیں کہ’’بس توجا‘‘۔

 

تعبیر: خواب پریشانیوں کا مرقع ہے۔ اللہ آپ کو محفوظ رکھے۔ اندرونی مرض کے علاج کی طرف سے لاپرواہی نہیں کرنی چاہئے۔ آپ کے یہاں تیل یا گھی جو استعمال ہوتا ہے اس میں مضر صحت اجزاہیں احتیاط ضروری ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (ستمبر             2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.