Topics

زیارت ِ رسولؐ


کلثوم نذیر، گجرات: میں روضہ رسول ؐ پر ہوں اور وہاں بہت سے لوگ ہیں۔ ایک چبوترہ ہے جہاں پر لحدمبارک ہے۔ ایک طرف مردنفل پڑھ رہے ہیں، دوسری طرف خواتین نفل پڑھ رہی ہیں۔ میں نے بھی نفل پڑھے۔ لوگ قطار میں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ جب میں قریب پہنچی تو ایک صاحب نے دو روٹیوں کے اوپر کباب رکھ کر میری طرف بڑھایا۔ اتنے میں وہ روٹیاں کسی اور نے لے لیں۔ میں وہاں کھڑی ہوگئی کہ مجھے بھی روٹی چاہئے۔ وہ صاحب پوچھتے ہیں کہ اوریجنل چاہئے یا دوسری۔ میں کہتی ہوں کہ اوریجنل ۔ وہ صاحب روٹیاں اور کباب لے آئے مگر کباب چاند کی شکل کا تھا۔ واپسی پر ایک خاتون مجھ سے روٹی مانگتی ہیں تو میں کہتی ہوں کہ یہ ہمارے معذور بچے کے لئے ہے۔

 تعبیر: الحمدللہ خواب بہت مبارک ہے۔ آپ کی پریشانیاں انشاءاللہ ختم ہوجائیں گی صدقہ خیرات کردیجئے۔ اچھا یہ ہے کہ حسبِ استطاعت لوگوں کو کھانا کھلا دیجئے اور قابل استعمال کپڑے خیرات کر دیجئے ۔اﷲآپ کو مبارک کرے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.