Topics
ش ۔ر، ن : روحانی بزرگ کے ایک عزیز نے ہمارے گھر سے
ایک مکان چھوڑ کر گھر خریدا تو ان سے ملنے گئی۔ ملاقات کے دوران معلوم کیا
کہ بزرگ تشریف لائیں گے؟ تو صاحبزادے نے اثبات میں جواب دیا۔ جب
دوبارہ ان کے گھر گئی تو بزرگ موجود تھے۔ میں نے ادب سے سلام کیا ۔
انہوں نے مسکرا کر وعلیکم السلام کہا۔ اس کے ساتھ ہی منظر تبدیل ہوا۔ دیکھا
کہ وہی بزرگ تشریف لائے ہیں اور ان کے ہاتھ میں زعفران ہے جو دے کر فرماتے ہیں کہ
وضو کے بعد زعفران لگالیا کرو تاکہ ٹھنڈ سے بچی رہو۔
تعبیر: خواب کی تعبیر اچھی ہے۔ صفائی
کا اہتمام کم ہے۔خصوصاً سر کے بالوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے ۔ کھانوں
میں گوشت کم مقدار میں کھائیے ۔ صبح سویرے سیر کرنا آپ کے لئے بہت ضروری ہے ۔خالی
پیٹ سیر کیجئے، اس کے بعد ناشتہ کیجئے ۔
’’ماہنامہ قلندر
شعور‘‘ (جولائی 2023ء)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.