Topics

رسول اللہ ؐ کی آواز سنی


کراچی: یہ دیکھتے ہی آنکھ کھل گئی کہ گریڈ 17 کے لئے جوائننگ لیٹر آگیا ہے۔ دوبارہ نیند آئی تو دیکھا کہ بین الاقوامی سطح  کا فٹ بال میچ کھیل رہا تھا کہ ایک خبر آئی جسے سن کر یقین نہیں آیا۔ یقین بے یقینی کی کیفیت میں سفید رنگ کا مسجد نما  گھرنظر آیا۔ قریب جانے پرنظریں ادب سے جھک گئیں اور دل خوش قسمتی پر نازاں ہوا۔ دو جہاں کے سردار، رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت  نصیب ہوئی۔ رب العالمین اللہ کا شکر ہے کہ ان کانوں نے آپؐ کی آواز سنی، ”السلام علیکم !“

 

تعبیر:اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے،   الحمد ﷲ رب العٰلمین

اللہ تعالیٰ ارض و سما کے مالک ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی، جو جس راستے پر ہو، ہرقسم کی ضروریات ِ زندگی کے کفیل ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ہم نے حضور پاکؐ کو خاتم النبیین بنایا ہے۔اللہ نے اپنے محبوبؐ کے لئے فرمایا ہے ،  

”اور اے محمدؐ ! ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔“ (الانبیآء: ۱۰۷)

یکسو ہوکر ان آیات کے ترجمے پرتفکر کیجئے، انشاء اللہ، ضمیر آپ کی  راہ نمائی  کرے گا۔

          ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (جولائی 2024 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.