Topics
میری والدہ پندرہ سال سے ایک ہی خواب دیکھ رہی ہیں کہ کسی محلہ کا
بازار ہے وہاں جا کر سوچتی ہیں کہ میں اتنی دور آ گئی ہو ں کہ گھر کیسے واپس
پہنچوں گی۔ اگر ٹیکسی میں جاؤ ں تو ٹیکسی والے کو کیا بتاؤں ،کہ مجھے کہاں جانا
ہے۔ پھر کبھی کبھی بہت دیر کے بعد یاد آتا ہے کہ میں ٹیکسی والے کو اپنے پرانے گھر
کا پتہ بتادوں گی اس کے بعدآنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: خواب
کے نقوش اس بات سے پردہ اٹھاتے ہیں کہ گھریلو حالات بہت خراب ہیں۔ آپ کی والدہ آپ
کے والد کی سخت مزاجی اور ناقدری سے بے حال اور پریشان ہیں۔ 15 سال ان حالات میں
زندگی گزارنا اور اپنے گھر کو سنبھالے رکھنا، واقعتاً اور بڑے دل گردے کا کام ہے۔
اور یہ عورت کی بہت بڑی عظمت کی دلیل ہے۔ موجودہ معاشرہ میں اتنی صابراور ایثار
کرنے والی خاتون، مردوں کے لئے عظیم برکت اور نعمت کا باعث ہے۔ خواب میں اس کے
علاوہ مجھے کوئی اور بات نظر نہ آئی اگر آپ کی والدہ صاحبہ اس سلسلہ میں کوئی عمل
کر سکیں تو مجھے لکھ کر دیجئے میں ایسا عمل تجویز کر دوں گا جس کی برکت سے ان کے
شوہر میں تبدیلی واقع ہو جائے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.