Topics

دوست کی قبر نظر آئی


 نام پتہ شائع نہ کریں۔ خواب دیکھا کہ میرے اسکول کا دوست آیا اور ہم باتیں کررہے ہیں۔ کسی بات پر ہماری لڑائی ہوگئی اور میں نے اسے ماردیا۔ پھر اس کی قبر نظر آئی۔

 

تعبیر : اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آپ کے خواب میں غیبت کی تمثیلات ہیں ۔ جو لوگ غیبت کرتے ہیں وہ اس بندے کا خون پیتے ہیں ۔

''اے لوگو! جو ایمان لائے ہو ، بہت گمان کرنے سے پر ہیز کرو کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں۔ تجسس نہ کرو اور کوئی تم میں سے کسی کی غیبت نہ کرے۔کیا تمہارے اندر کوئی ایسا ہے جو اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا؟'' (الحجر ٰت : ١٢)

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.