Topics

دوران مراقبہ ارد گرد سفید روشنی


زبیر احمد، گجرات۔ ایک اجتماع میں کوئی صاحب غصہ کی حالت میں تشریف لاتے ہیں۔ آواز آتی ہے مفت مل رہا ہے لے لو۔ میں بڑے ذوق و شوق سے مراقبہ میں کوشش کرتا ہوں کہ غیب کھل جائے مگر کچھ نظر نہیں آتا۔ پھر کوشش کرتا ہوں مگر غیبی دنیا سامنے نہیں آئی البتہ دوران مراقبہ میرے ارد گرد سفید روشنی رہی ۔

 

تعبیر : اللہ تعالیٰ کے بھروسے پر رسول اللہ ؐ کی تعلیمات کے مطابق عمل کیجئے ،انشاء اللہ اصل زندگی کھل جا ئے گی ۔ اصل زندگی اللہ تعالیٰ کا قرب ہے ۔ رات کو سونے سے پہلے با وضو درود شریف پڑھا کر یں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.