Topics
نسیم احمد۔ ایک خواب دیکھاتھا جس کی تعبیر کے لئے آپ کو زحمت دے رہا ہوں۔ دیکھا
کہ دفتر میں سب لوگ کام کررہے ہیں اور باہر باجے بجائے جا رہے ہیں۔ دفتر کے کسی
آدمی سے پوچھا باجا کیوں بج رہا ہے…جواب دیا کہ افسر بالا نے ایک آدمی بھیجاتھا
اور اس نے کہا کہ افسرکا حکم ہے دفترکھول دو۔ میں نے کہا تم نے افسر کے آدمی کو
باہر سے بات کرکے کیوں واپس کردیا؟ تمہیں اس شخص کو میرے پاس لانا چاہئے تھا تاکہ میں
اس سے بات کرتا۔
تعبیر: آج کل آپ اور آپ کے ساتھی جس تعطل کا شکار ہیں اس کو دور کرنے کی
کارگزاری میں آپ کے ساتھ کچھ اور لوگوں نے بھی کوتاہی کی ہے۔ اسی وجہ سے معاملات میں
پیچیدگی اور طوالت پیدا ہوگئی ہے۔ لیکن جلد یا بدیر انشاء اللہ نتائج حسبِ دلخواہ
اور مفید ہوں گے۔ انتہا پسندی قدرت کے قانون کے منافی ہے۔ صراط مستقیم کا مفہوم یہ
ہے کہ ہر حال میں اعتدال کے ساتھ معاملات پورے ہونے چاہئیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.