Topics

خانقاہ دیکھنا


رانی فرحان، کراچی۔ گاؤ ں میں قریب قریب دو خانقاہیں موجود ہیں۔ جو ایک بزرگ اور میرے نانا ابو مرحوم کی ہیں۔ میں وہاں بیٹھی ہوں اور لوگ دعاؤ ں کی درخواست کررہے ہیں۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے نانا مرحوم کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے کسی بزرگ کا فیض حاصل ہے۔ آپ کے نانا چاہتے ہیں کہ آپ اس فیض کو بطور وراثت قبول کریں۔  یہ سوچنا کہ زمین ہمسائے کی ہے اس طرف اشارہ ہے کہ روحانی ورثہ حاصل کرنے کے لئے عبادت و ریاضت کی طرف اتنا رجحان نہیں ہے کہ نانا کا فیض آپ کو منتقل ہوجائے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مئی                2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.