Topics

خالہ کا گھر


ثنا، پنجاب: امی دودھ لے کرآرہی ہیں،میں ان کے پیچھے پیچھے چل رہی ہوں۔ گلی کے کونے پر خالہ کھڑی ہیں مگر امی کو پتہ نہیں چلا۔ میں نے ان کو بتایا اور ہم خالہ کو گھر لے آئے۔ محسوس ہوا کہ امی مجھ سے ناراض ہیں۔ خالہ کا گھر دوسرے شہر میں ہے۔ منظر بدلا تو دیکھا کہ خالہ کے گھرکے سامنے قبر ہے جس کے ساتھ فرش کے برابر دو خانے ہیں۔ایک خانہ سامنےکی طرف تھا۔ پہلا خانہ کھولا تو پانی کی پھوار چہرے پر پڑی۔ دوسرا خانہ کھولا تو وصیت نظر آئی جو چند صفحات پر مشتمل تھی۔ وصیت لے کر کزن کے ساتھ خالہ کو بتانے گئی کہ یقینا ً قبر سے متعلق کچھ نہ کچھ معلوم ہوگا۔ اچانک کھڑکی زور سے کھڑکنے لگی اور خالونے غصے سے کہا ، یہاں سے کاغذات کس نے اٹھائے، فوراً واپس رکھو۔ کاغذ واپس رکھتے ہی کھڑکی کھڑکنا بند ہوگئی۔

 تعبیر: خواب زندگی میں موجودہ اور گزرے ہوئے واقعات کی فلم ہے جس میں گھر میں ایک دوسرے کے ساتھ اختلاف، زور سے بولنا اور آپس میں خلوص اور محبت سے رہنے کے بجائے ایک دوسرے سے ذہنی اختلاف ہے جس کی بظاہر کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ پانچ وقت کی نماز ادا کیجئے اور ہر نماز کے بعد ایک تسبیح استغفار پڑھ کر اپنے اوپر پھونکئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.