Topics

حویلی


نسیم شوکت، سانگھڑ:  رشتے کی معلومات حاصل کرنے ایک صاحب  کے ساتھ روانہ ہوا تو راستہ ناہموارتھا۔ بڑی حویلی کے اندر گئے، وہاں کھانا لگا ہوا تھا جس میں گوشت کی مقدار زیادہ تھی۔ مجھے دعوت ِطعام دی گئی مگر گوشت عجیب سا تھا،   میں کھا نہیں سکا۔حویلی سے نکلا تومعلوم ہوا کہ کھانے میں سے گوشت غائب ہوگیا ہے جیسے یہاں ماورائی مخلوق آئی ہو۔ باہر ہریالی تھی۔ چلتے چلتے نہر پار کی اور  گھر پہنچ گیا۔

 

 تعبیر: خواب بیماریوں سے متعلق ہے۔ ظاہر ہوتا ہے کہ پرہیز نہیں کیا جاتا۔ پرہیز کے ساتھ ہلکی پھلکی ورزش اور سیرکرنا  ضروری ہے۔ گھر میں صفائی کا معیار تسلی بخش نہیں ۔

 ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (نومبر 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.