Topics
وحیدالنسائ،
کراچی۔ اپنے خوابوں سے بہت پریشان ہوں، جس خواب کودو یا تین بار دیکھ لوں وہ ہوجاتا
ہے ۔ والد کی وفات اور میرے حمل کا ضائع ہونا— پہلے خواب میں اشارے آئے پھر ہوگئے۔
اور جب بھی خواب دیکھا کہ کسی بچہ کو فیڈ کرارہی ہوں تو حمل ضائع ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹر
بچہ کا مشورہ دے رہے ہیں ۔
تعبیر
: اندرونی طور پر رسولی کی نشان دہی کی گئی ہے ۔ہوشیار گائنی ڈاکٹر کو دکھائیں ۔ کتاب
روحانی علاج میں سے رسولی کا علاج کریں ۔پہلے مرض کی تشخیص ہونا ضروری ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.