Topics
رضوانہ شفیع ، فیصل آباد ۔ خواب میں دیکھا کہ حضور سرورِ کائنات علیہ الصلوٰۃ والسلام ہمارے گھر، ڈرائنگ
روم میں صوفے پر تشریف فرما ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذرا فاصلے پر میری بہن
نگہت بیٹھی ہے اور دوسرے صوفے پر ابا جان بیٹھے ہیں۔ آپؐ نگہت اور اباجان سے ہنس
ہنس کر باتیں کر رہے ہیں۔ اور آپؐ کے چہرۂ مبارک کا رنگ ہنسنے کی وجہ سے گلابی
ہو گیا ہے۔ میں ڈرائنگ روم میں آتی ہوں تواس وقت میرے سر پر دوپٹہ نہیں ہوتا۔
میرا ر چکراتا ہے اور مجھے زور زور سے چکر آتے ہیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.