Topics
ناہید کوثر، بلدیہ ٹاؤ ن۔جمعرات کو خواب دیکھا گھر سے باہر کھڑی ہوں، ایک
مجذوب تشریف لاتے ہیں۔ میں ڈر کے مارے گھر کے اندر جاکر دروازہ بند کرلیتی ہوں۔ لیکن
مجذوب دروازہ کے پار بھی نظر آرہے ہیں جیسے شیشے میں آرپار نظر آتا ہے۔میں دروازہ
کھولتی ہوں اور بزرگ اندر تشریف لے آتے ہیں
—خوشی سے اچھل پڑی یہ بزرگ حضرت قلندر بابا اولیاؒ ؒ تھے۔ آپ میرے سر پر ہاتھ رکھتے ہیں اور خوش
ہوتے ہیں۔
تعبیر:
آپ نے ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاؒ ؒ
کی زیارت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مبارک فرمائے۔ خواب میں اشارے ملتے ہیں ،سلسلہ
کے اغراض و مقاصد اور قواعد و ضوابط پر عمل نہیں ہوتا۔ ہدایت کی گئی ہے اسباق میں
کوتاہی نہ کی جائے اور قواعد و ضوابط کی پابندی کی جائے۔ انگریزی مہینہ کی ستائیس(27)تاریخ
کو فاتحہ پڑھ کر حسب توفیق کھانا تقسیم کریں —اسباق کی پابندی کرنا ضروری ہے۔
قلندر بابا اولیاؒ ؒ کی زیارت آپ کو
مبارک ہو۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.