Topics
دعا اقبال، کورنگی۔ حضور قلندربابا اولیاؒ ؒ کے مزار
پر ہوں وہاں فاتحہ کے بعد دعا مانگی، بہت ساری خواتین حاضر ہیں پھر دیکھا ایک صاحب
دھونی دینے آئے ہیں اور مزار پر سفید چادر ڈالی ہے۔ میں نے وہاں بیٹھ کر مراقبہ کیا
، دیکھا کہ حضور قلندر بابااولیاؒ سفید کپڑے پہنے موجود ہیں اور میری طرف دیکھ کر
فرماتے ہیں ’’اچھی بچی ہے۔‘‘ وہاں سے باہر آتی ہوں تو بڑی بہن بھی ساتھ ہیں اور میں
خوشی سے سرشار ہوں۔
تعبیر: نہایت سعید خواب ہے، ابدال حق قلندر بابا
اولیاؒ ؒ ؒ آپ سے خوش ہیں۔ اب آپ کا یہ
فرض بن گیا ہے کہ آپ عظیمی سلسلہ کے اسباق اور لٹریچر کو نہایت توجہ سے پڑھیں اور
گھر میں بڑی الماری کے شیشے کے سامنے کھڑی ہوکر تقریر کرنے کی مشق کریں، جو خیال
آئے بولتی چلی جائیں۔ یہ عمل آپ کو سونے سے پہلے یا دن میں کسی فارغ وقت دس(10)
منٹ کرنا ہے دس منٹ سے زیادہ نہیں۔ سیرت طیّبہ کی کتاب محمد الرسول اللہؐ (جلد اوّل) کو اتنا زیادہ پڑھیں کہ وہ حفظ
ہوجائے۔ رات کو پاک صاف کپڑوں پرخوشبو لگاکر ایک گوشہ میں درود شریف پڑھیں اور دن میں یا حی یا قیوم کا
ورد کریں۔ میں آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.