Topics
میں حضور خواجہ مخدوم علاؤالدین علی احمد
صابر رحمۃ اللہ کے مزار شریف میں حاضر ہوں اور مزار کے اندرونی حصہ میں حضور کی
جالی کے قریب بیٹھا ہوں۔ قبر کا نشان نہیں ہے اور وہاں پر حضور ہرے رنگ کی مخملی
چادر میں لیٹے ہوئے ہیں۔ چہرہ ٔ مبارک ڈھکا ہوا ہے ۔ میں نے یہ دیکھ کر تین دفعہ
اللہ تیرا شکر ہے کہا۔ اس عرصہ میں سرکار ؒ کے پیر مبارک کا تھوڑا سا دباؤ مجھ پر
پڑا۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی تو فجر کی اذان ہو رہی تھی اور نماز پڑھی، اس
روز میں نے اپنے آپ کو جتنا ہلکامحسوس کیا کبھی نہیں کیا۔
تعبیر: اس خواب کی تعبیر خودخواب ہے۔ آپ بہت زیادہ اور سعادت مند ہیں اور خوش قسمت
ہیں کہ آپ نے اللہ کے بزرگ دوست کی زیارت کی ہے۔ سرکارؒ کے پائے مبارک کا وزن
محسوس کرنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو حضور صابر پیاؒ کی نسبت حاصل ہوگئی ہے ۔
یہ فقیر آپ کی خدمت میں مؤدبانہ مبارک باد پیش کرتا ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.