Topics
ڈاکٹر اکرام اللہ، اسلام
آباد: سفید کپڑے پہنے کچھ لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں کہ ایک بزرگ نے فرمایا، ان لوگوں
کو نعت یا درود شریف کا ہدیہ بھیجنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ پھر دیکھا کہ خانہ
کعبہ کے پاس کئی لوگ ہیں۔ اعلان ہوا کہ درود پڑھنے کی سعادت حاصل کرنے والے آگے
آجائیں۔ میں کعبہ کے قریب پہنچا تو ایک جاننے والے موجود تھے۔ میں حجر اسود کو
دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر چومتا ہوں۔ خیال آیا کہ اسے پیغمبروں نے چوما ہے۔ اس کے
بعد دیکھا ایک بورڈ پر تحریر ہے کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں،
یہ ان کے لئے انعام ہے۔ مقام ابراہیمؑ پر نوافل ادا کئے تو آواز آئی، حجر اسود کے
پاس رش نہیں جلدی پہنچو۔ بھاگ کر پہنچا اور حجر اسود پر عقیدت سے ہاتھ رکھا۔
تعبیر:یہ اندرونی کیفیات
کی جھلک ہے۔ اصلاحِ احوال بھی ہےاور اس بات کی نشاندہی ہے کہ مزید ذہنی پاکیزگی کے
لئے وضو کرکے درود شریف پڑھنے کا اہتمام اور نماز کی پابندی کیجئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.