Topics
ش حسین ، لاہور ۔ بال دھوکر خشک کرنے کے بعد ایک خوب صورت سا کنگھا بالوں میں
پھیر رہی ہوں اتنے میں امی جاتی اور کہتی ہیں میں کنگھی لے آتی ہوں ۔ تمہارے سر
میں جوئیں پڑ گئی ہیں۔ امی نے جیسے ہی سر میں کنگھی کی بے شمار جوئیں زمین پر گریں
اور کنگھی کرتے وقت اس قدر جوئیں نکلیں کہ زمین پر ہر طرف جوئیں ہی جوئیں نظر آئیں
۔ نوٹ : میں بہت صفائی پسند لڑکی ہوں ۔
مجھے یاد نہیں ہے کہ پچپن میں بھی کبھی میرے سر میں جوئیں ہوئی ہیں ۔
تعبیر : سارے خاکے دماغی کمزوری پر مشتمل ہیں ۔ دماغ کی کمزوری دور کرنے کے لئے کوئی
مناسب اور آسان علاج اختیار کیجئے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.