Topics
کراچی: ایک
مزار پر فاتحہ خوانی کے لئے گئے تو بھانجی نے یہ کہتے ہوئے میرے جوتے اٹھائے کہ
ٹوٹے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد چار انڈے نظر آئے جن میں سے صرف ایک میں سے رقیق مادہ
نکل رہا تھا۔ اگلے منظر میں ایک خاتون نے میری راہ نمائی کی کہ قبلہ اس طرف ہے۔ یہ کہتے ہی وہ غائب
ہوگئیں۔ میں نماز کے لئے کھڑی ہوئی — دیکھا کہ گھر کی بالائی منزل پر کپڑے بچھے ہوئے ہیں لیکن تیز بارش کے
ساتھ آندھی آگئی۔ اس کے بعد نظر آیا کہ بیٹا ڈاکٹر کے پاس ہے۔ڈاکٹر نے اسے
کلوروفارم کی مقدار ضرورت سے زیادہ دی ہے۔ میں بہت پریشان ہوئی۔ گھر واپس آتے ہوئے ایک دکان پر جوڑا پسندآیا مگر دکان دار نے کہا
کہ یہ فروخت کے لئے نہیں ہے۔
تعبیر: متوجہ کیا گیا ہے کہ لاپروائی اور بے دلی کی
وجہ سے آپ سے نمازیں ترک ہوتی ہیں اور
ضمیر ملامت کرتا ہے۔نماز کی بہت اہمیت ہے۔ طبیعت میں اچھے تقاضے پیدا ہوں تونظر انداز
نہیں کرنا چاہئے۔ نماز میں جو سورتیں پڑھی جاتی ہیں، ان کا ترجمہ یاد کرلیں اور
نماز ہمیشہ وقت پرادا کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.