Topics

جنت کا کھانا


سمیرا سمیع، کراچی: خاتم النبیین حضرت محمد ؐ کی زیارت سے مشرف ہوئی۔ خواب میں دیکھا کہ حضور اکرم ؐ سے ایک صحابی نے کھانے کے متعلق کچھ عرض کیا۔ آپؐ نے اشارے سے فرمایا کہ آجائے گا۔ اتنے میں ایک شخص خوان لے کر حاضر ہوا۔ صحابی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس شخص سے پوچھا کہ یہ کھانا کہاں سے آیا ہے۔ اس نے جواب دیا، جنت کا کھانا ہے۔

 تعبیر: اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جنت سے کھانا آتا ہے۔آپ کو مبارک ہو۔ الحمدللہ، خواب نہایت مبارک ہے ۔11سو مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر خاتم النبیین ؐ کو ایصال ثواب کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.