Topics

جانور سے لڑائی


نگہت حیات، پشاور۔ باڑے میں روئی کی ٹوٹی ہوئی گڑیاں تھیں، ایک واقف کار موجود ہیں تھوڑی دیر بعد ان کی کسی جانور سے لڑائی ہوگئی۔جانور دیکھتے ہی مجھ پر وہشت طاری ہوگئی ۔اچانک وہ شخص غائب ہوگیا اور جانور نے میرے اوپر حملہ کردیا، اس کی ناک چونچ سے ملتی جلتی تھی۔میرے دونوں ہاتھ پکڑ کر نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا تھا لیکن میں اپنے آپ کو بچارہی تھی۔ جب میں اس سے اپنے آپ کو چھڑا نہیں سکی تو منہ سے نکلا، یا اللہ! مجھے شیطان سے بچا۔

 

تعبیر: صاحب خواب وسوسوں میں گھری رہتی ہیں۔ لگتا ہے کہ خیالات میں پاکیزگی کم اوروسوسوں کا عمل دخل زیادہ ہے، اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔اس کی وجہ نمک کی زیادتی بھی ہوسکتی ہے۔ Low BPنہ ہو تو 21روز تک نمکین چیزیں نہ کھائیں۔ سر کے بالوں کی صفائی، غسل کرنا اور صاف دھلے ہوئے سفید کپڑے پہننا آپ کے لئے مفید ہے۔ انشاء اللہ میں فقیر عظیمی دعا کروں گا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2017ء)

 

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.