Topics
سیما، کراچی: دیکھا کہ میں لوگوں کے درمیان شہنشاہ ہفت اقلیم بابا تاج
الدین ناگپوریؒ کی تصویر ہاتھ میں لئے
کھڑی ہوں — تصویر پر سنہرے ستارے جگمگ کررہے
ہیں۔ دوسرے ہاتھ میں پمفلٹ ہے۔ کسی کو
بتارہی ہوں کہ پمفلٹ میں اللہ کے ایک دوست
کی تحریر سے اقتباس موجود ہے جس میں لکھا ہے کہ اللہ کے دوستوں کی تعلیمات پرصدقِ
دل سے عمل کرنے والوں کو اللہ کا قرب اور
محبت نصیب ہوگی۔
تعبیر:بہت اچھا خواب ہے۔ آپ کو زیارت ہوئی ہے۔ مراقبہ پابندی
سے کیجئے۔ رات کو سونے سے پہلے 101 مرتبہ درود شریف پڑھ کر دل کی جگہ تین پھونک
مارئیے اور بات کئے بغیر سو جایئے ۔ سب کے لئے دعا کیجئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.