Topics
ڈ۔ز (فیصل آباد ):دیکھا کہ میرے
ایک بھائی کھوگئے ہیں جب کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ چھپ گئے ہیں۔
منظر بدلا اور میں، شوہر اور بیٹی کے ساتھ کسی حسین وادی سے گزر رہی ہوں۔ ایک طرف
شفاف دریا بہہ رہا ہے۔اوپر پل ہے۔ جہاں سے ہماری گاڑی گزر رہی ہے، وہاں گہرے سبز
اور اونچے درخت ہیں۔ ہر طرف سبزہ ہے۔ آسمان پر بادل ہیں۔ پل کے دوسری طرف بہت
بڑے درخت کے اوپر لکڑی کا بنا ہوا چھوٹا گھر ہے۔ جب ہم درخت کے قریب پہنچے
تو شوہر سے کہا کہ مجھے اس درخت والے گھر سے لاپتہ بھائی کی خوش بو آرہی
ہے۔ منظر بدلا، میں اسی درخت پر موجود ہوں جس کے گھر میں بھائی،
بھابی اور ان کے تین بچے ہیں (جب کہ بھائی بے اولاد ہیں)۔ وہ سب
اداس اور پریشان ہیں۔ بھائی ان لوگوں سے کہتے ہیں کہ اٹھ جاؤ، لگتا ہے کوئی گاڑی
آئی ہے، ہمیں دیکھ نہ لے۔
تعبیر:خواب کا ایک حصہ خیالات کے نقوش ہیں۔ خواب میں تین
بچے دیکھنا اس طرف اشارہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ کی رحمت سے یقین کی دنیا روشن کیجئے۔اﷲتعالیٰ
قادرِ مطلق ہیں، جو چاہیں، وہ ہوتا ہے۔ درود شریف کی برکت سے دعائیں قبول
ہوتی ہیں ۔ آپ درود شریف کے ورد کے
بعد اﷲتعالیٰ کے حضور دعا کیجئے اور اگر کمزوری ہے تو علاج آخری
نبیؐ کی سنت ہے۔ اﷲتعالیٰ بھائی بھابی کی مراد پوری کریں ، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.