Topics
اٹک۔
کسی گھر میں ہوں وہاں کوئی تقریب ہورہی ہے میرے ساتھ دو بچے ہیں ان میں سے ایک بچہ
گھر میں بنے ہوئے کنویں میں گرگیا اور میں نے ہاتھ ڈال کر بچہ کو نکال لیا۔ حیرت کی
بات یہ ہے کہ ہاتھ اتنا لمبا ہوگیا کہ کنویں کی تہہ تک پہنچ گیا۔
تعبیر: اس خواب میں جو
اشارات ملتے ہیں وہ شادی بیاہ سے متعلق ہیں اور اولاد کی بشارت ہے۔ احتیاط نہ ہونے
کی وجہ سے ایک بچہ کا ابتدائی دنوں میں اسقاط کا اندیشہ ہے۔
مشورہ: دورانِ حمل
احتیاط کی جائے اور ڈاکٹر کے مشورہ پر عمل کیا گیا تو اللہ کے فضل و کرم سے یہ
خطرہ ٹل سکتا ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.