Topics
بروز اتوار میری آنکھ نماز کے وقت کھل گئی اور میں بستر پر لیٹے لیٹے سوچنے
لگی کہ اٹھ کر وضو کر کے نماز پڑھوں لیکن فوراً خیال آیا کہ رات کو دیر میں سونے
کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہوئی ہے۔ اس لئے پہلے نیند پوری کر لوں۔ نماز قضا پڑھ
لوں گی ۔ یہ سوچتے ہی میں فوراً دوبارہ نیندکی آغوش میں پہنچ گئی۔تقریباً صبح کے
چھ بج رہے تھے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ کوئی وزنی چیز میرے سینہ پر رکھی ہے ۔
جب میں نے ہمت کر کے دیکھا تو وہ بہت بڑی بلی تھی جو کہ میرے سینہ پر پنجہ پھیلائے
بیٹھی تھی ۔ میں نے بہت کوشش کی کہ اسے ہٹا سکوں مگر میں اپنے مقصد میں کامیاب نہ
ہوسکی۔ اتنے میں میری خالہ آگئیں اور وہ میری یہ حالت دیکھ کر مولوی صاحب کے پاس
لے گئیں ۔ وہ دیکھتے ہی کہنے لگے ان پر جنات کا اثر ہے انہوں نے تعویذ بھی دیئےکہ
یہ گلے میں ڈال دئیے جائیں ۔
تعبیر: سفلی اور جادو سے متعلق خیالات کا دما غ پر ہجوم رہتا ہے۔ یہ خیال بلی کی
صورت میں متشکل ہو گیا ہے حالانکہ آپ کے اوپر جادو یاسفلی کا اثر نہیں ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.