Topics
مہرنگار، پشاور۔ عید کے دن ایک بزرگ
تخت پر بیٹھے ہیں اور ان کے بیٹے قطار میں کھڑے باری باری انہیں عید کی مبارک باد دے
رہے ہیں۔ میں ان کو غور سے دیکھ رہی ہوں تاکہ میں بھی ایسے ہی مبارک باد دوں۔
تعبیر : ما ورائی علوم سیکھنے کا
شوق تو ہے لیکن استاد کی ہدایت کے مطابق مستقل مزاجی نہیں ہے ۔اندرونی جذبہ کے تحت
دل بہت کچھ سیکھنا سمجھنا اور عمل کر نا چاہتا ہے لیکن وقت کی پا بندی نہیں ہوتی۔ بزرگوں
کا کہنا ہے کہ یک درگیر محکم بگیر، جو بھی کام کر و مستقل مزاجی سے ہونا چاہئے ۔ پانچ
وقت نمازپابندی سے قائم کر نے سے مسئلہ انشاء اللہ حل ہوجائے گا ۔ جو بھی عمل کیا جائے
اس کے حصول کے لئے مستقل مزاج ہو نا ضروری ہے ۔ مستقل مزاج آدمی وقت ضائع نہیں کر تا
۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.