Topics
نام شائع
نہ کیا جائے، گجرات۔کسی مزار میں بیٹھی ہوں،وہاں ایک بزرگ تشریف فرما ہیں۔ شوہر
آئے تو میں ان کے ساتھ جانے کے لئے کھڑی ہوئی۔ ہم میں لڑائی ہوئی ،پھر دونوں باہر
چلے تو راستہ میں شوہر کسی سے کہتے ہیں شادی نہ کرنا، بندہ پھنس جاتا ہے۔ پھر دیکھا
ایک عورت نے مجھے پکڑلیا ہے جس سے جان چھڑانے کی بھرپور کوشش کررہی ہوں مگر ناکام
ہوجاتی ہوں۔
تعبیر: گھر کے افراد میں وسوسے، شکوک وشبہات اور بے یقینی کا عمل زیادہ ہوگیا ہے۔ یہ کیفیت
اس وقت ہوتی ہے جب آدمی کے اندر یقین کی دنیا روشن نہ ہو۔ آپ کے چاروں طرف
وسوسوں کا ہجوم رہتا ہے۔ وسوسے شک کی پیداوار ہیں۔ غذاؤں میں ناقص اشیا کا
استعمال، اللہ اور رسولؐ کے احکامات کی طرف سے لاپروائی، غصہ وغیرہ اس کا سبب ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں شکوک و شبہات اور وسوسوں سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔
آپ کو چاہئے چاروں قل ترجمہ کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کریںاور ترجمہ پر غور کریں۔
جب آپ اللہ کی دی ہوئی توفیق کے ساتھ چاروں قل اس عزم کے ساتھ کہ ہمیں عمل کرنا
ہے پڑھیں گی تو انشاء اللہ ذہن یک سو
ہوجائے گا اور یقین کی دنیا روشن ہوجائے گی۔ اللہ کرے ایسا ہو، آمین یا رب العالمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.