Topics

بزرگ کو پانی پلا رہا ہوں


نور محمد، بہاولنگر۔ خواب میں دیکھا کہ تیس دن سے ایک بزرگ کی خدمت میں موجود ہوں۔ مٹی کے برتن میں بزرگ کو پانی پلاتا ہوں جس کے بعد ہم دونوں دوسرے کمرے میں چلے جاتے ہیں جسے بزرگ نے فرمایا کہ یہ مسجد ہے۔ ہم وہاں نماز ادا کرتے ہیں۔ پھر دیکھا کہ بزرگ کو پانی پلا رہا ہوں اور میرے دل میں ایک بات ہے جو ان کو بتانا چاہتا ہوں مگر زبان ساتھ نہیں دے رہی۔

 

تعبیر: چلتے پھر تے اٹھتے بیٹھتے وضو بے وضو یا حیی یاقیوم کا ورد کر یں ۔دوستوں کا انتخاب اچھا ہو نا چاہئے ۔ بزرگوں کا فرمان ہے اگر زندگی میں اچھا مخلص دوست مل جا ئے تو یہ انتہائی خوش قسمتی ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.