Topics

بزرگ کو نشیب و فراز بتانا


ذ ط،پنجاب۔ دیکھا کہ ایک بزرگ تشریف فرماہیں اورسامنے کچھ لوگ بیٹھے ہیں ۔ ایک آدمی میری طرف دیکھ کر کہتا ہے، اگر تمہارے بالوں سے رنگ اتر جائے اور با ل سفید ہوجائیں تو تمہارا شوہر تمہیں چھوڑ دے گا ۔ میں کہتی ہوں ،ایسا نہیں ہے، ان کی تربیت بزرگ نے کی ہے تم نہیں جانتے ۔ پھر میں اس سے کہتی ہوں تمہیں تمیز نہیں،کیسے نامحرم خواتین کی طرف دیکھ رہے ہو۔ ارشادِباری تعالیٰ ہے، مومن مرد اور مومن عورتیں اپنی نگاہیں نیچی رکھیں ۔یہ سن کر وہ شرمندہ ہوکر نظریں جھکالیتا ہے۔میں بزرگ کے قریب بیٹھ کر اپنے کاروباری حالات کا نشیب وفراز تفصیل سے بتاتی ہوں ۔بزرگ توجہ سے ساری بات سن کرفرماتے ہیں، پاکستانی کتنی رقم بنتی ہے ؟میں کہتی ہوں اگر پندرہ ہزار درہم ہو تو ساڑھے چار لاکھ اور اگر پچیس ہزار ہوں تو ساڑھے سات لاکھ۔

 

تعبیر: خواب میں آپ نے جو کچھ دیکھا ہے اس کی تعبیر یہ ہے کہ آپ مشکلات میں گھری ہوئی ہیں۔ خواب یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ یقین کی دنیا روشن نہیں ہے۔ دنیا کے معاملات میں دل چسپی اعتدال سے زیادہ ہے۔ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا ہے اس پر شکر کریں۔مزید ترقی اور پریشانیوں سے نجات پانے کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ روزانہ پاؤ  سپارہ ترجمہ کے ساتھ قرآن کریم پڑھیں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔ شکر کرنے والے بندے بہت کم ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جولائی                 2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.