Topics

بزرگ کا رونا

محمد ساجد، پنجاب:   ایک صاحب  رو رہے ہیں۔ قریب جاکرعرض کرتا ہوں کہ مجھے بتائیے، آپ کیوں رورہے ہیں۔ اتنے میں ایک خاتون آکر اونچی آواز میں بڑے صاحب سے کہتی ہیں کہ  ہمارے گھر آجائیے،  سب آپ کا انتظار کررہے ہیں۔ میں خاتون سے کہتا ہوں کہ یہ صاحب پریشان ہیں، آپ یہاں سے جائیں۔ پھر میں کسی سے  کہتا ہوں کہ  میرا بڑا بیٹا تصوف کی ترویج کے لئے بہت کام کررہا ہے۔چھوٹے بیٹے کے متعلق پوچھنے پر بتاتا ہوں کہ وہ بھی خدمت میں مصروف ہے۔ پھر  میں ان سے پوچھتا ہوں کہ  گناہوں کی بخشش کس طرح ہوگی؟  جو  ہدایات دی گئیں ، وہ   یاد نہیں  ہیں۔

تعبیر:

 ایمان بالیقین کی تفصیلات بہت ہیں لیکن  قرآن کریم میں بیان تفصیلات میں سے آپ  کے عمل کرنے  کے لئے  لکھ رہا ہوں۔

۱۔ غیبت نہ کریں۔   ۲۔ غصہ نہ کریں۔

۳۔حقوق العباد پورےکرنے کی کوشش کریں ۔

 ۴۔ اگرآپ کو کوئی جملہ کہے، اس پر صبرکریں ۔  اﷲصبر کرنےوالوں کو پسند فرماتا  ہے ۔

 ۵۔ جھوٹ نہ بولیں۔  

۶۔ ضروری ہے کہ کلمۂ طیبہ پر زندگی  کی بنیاد رکھیں۔ کلمۂ طیبہ کا ترجمہ یہ ہے کہ ”لا الٰہ“ نہیں کوئی معبود۔ ’’الا اللہ‘‘ مگر اﷲ۔ حضرت محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔

 اس کی وضاحت  کی جائے  تو اللہ رب العالمین  وحدہُ لاشریک  کی ذات کے علاوہ  کسی پر توکل نہ کریں۔ کوشش اور جدوجہد پوری کریں لیکن اس  بات کا یقین  رکھیں کہ اللہ کے حکم کے بغیر  یہاں  کچھ نہیں ہوتا۔ اﷲ پر بھروسا رکھیں اور جدوجہد کریں۔ نماز کی پابندی کریں۔  بچوں سے  شفقت سے پیش آئیں۔ مناسب طریقے  سے  ان کی اچھی تربیت کریں۔مراقبہ پابندی سے کریں۔ سلسلہ کےقواعد و ضوابط  اور  اغراض  و مقاصد کو پڑھیں  اور ان  پر ثابت قدمی سے عمل کریں۔

                    ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2024ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.