Topics

بزرگ فرماتے ہیں، انشاء اللہ تم مدینہ جاؤگی


فائزہ، لانڈھی۔ دیکھا میرے ساتھ کوئی عورت سورہی ہے۔ میں اٹھی تو وہ بیٹھ گئی اوربولی، سوجاؤ صبح اٹھنا۔ وہ میرے آس پاس انڈے رکھ رہی ہے۔ پھر دیکھا کچھ سہیلیوں کے ساتھ بیٹھی ہوں،وہاں سات یا آٹھ عورتیں احرام میں بیٹھی ہوئی ہیں ۔ وہ نعت سنانے کی فرمائش کرتی ہیں۔ کوئی بزرگ تشریف لاکر فرماتے ہیں، انشاء اللہ تم مدینہ جاؤگی۔

 

تعبیر: خواب منتشر خیالات کی فلم ہے۔ اس فلم میں ایسے نقوش بھی ہیں جو مایوسی اور بیماری کی نشان دہی کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو حضور پاکؐ کی محبت میں نعتیں پڑھنے کی توفیق دی ہے یہ بہت مبارک بات ہے۔ شادی میں تاخیر کی کئی وجوہات ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تن درستی کے ساتھ عمرہ کی سعادت عطا فرمائیں۔آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جنوری                2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.