Topics
میری والدہ نے آپ کو خط لکھا تھا آپ نے سورۂ کوثر پڑھنے
کو کہا تھا ۔تین چار دن کے بعد امی کو خواب نظر آیا جس میں انہوں نے دیکھا کہ وہ
ایک گلی میں کھڑی ہیں گلی کے اوپر چھت ہے اور وہ دونوں طرف سے بند ہے اور چھت میں
ایک سوراخ ہے جب امی اس طرف جاتی ہیں تو سوراخ میں ایک ستون گرتا ہے اور راستہ بند
ہو جاتا ہے پھر سورہ ٔکوثر پڑھتے ہوئے دیکھا ایک پتلا سامنے سے گزرا اور بہت سے
تعویذآگرے۔
تعبیر : کتاب ’’روحانی
علاج ‘‘مرتبہ خواجہ شمس الدین عظیمی میں سےصفحہ۱۳۴ سے سحر کے توڑ کا
عمل کریں ۔آپکو بتایا گیا کہ کسی رشتہ دار نے سفلی کا چکر چلایا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فضل
فرمائیں گے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.