Topics
یسراُ،
کراچی۔ اونچے پہاڑ پر چڑھنے کی کوشش کرتی ہوں مگر چڑھ نہیں پاتی ۔ نیچے گرتی ہوں
تو ایک چیل مجھے اٹھا کر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچادیتی ہے۔ مڑکر دیکھا کہ ایک
ڈائنوسار میری طرف آرہا ہے اور آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: منفی خیالات نے آپ کو گھیرا ہوا ہے۔ اگر ان خیالات
کو نہ چھوڑا گیا تو دماغ یک سوئی سے محروم ہوجائے گا۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.