Topics
ا ۔ح، اٹک: گھر کےصحن میں
کنواں موجود ہے جس کے برابر میں تین قبریں ہیں۔کنوئیں کو بند کرنے کے لئے
اس میں کچرا بھرنا شروع کیا۔ وہاں موجود ایک آدمی نے کنوئیں میں اتر کر برابر
والی قبر میں سوراخ کئے۔ میرے منع کرنے پر بولا ، قبر میں انگوروں کے گچھے ہیں۔
تعبیر : خواب اچھا ہے۔ وقت کی پابندی کے ساتھ رات کو سونے
سے پہلے تنہائی میں بیٹھ کر تین سو مرتبہ درودشریف پڑھئے اور سیدھی کروٹ
کان کے نیچے ہاتھ رکھ کر سوجائیے۔ ایک کاپی بنایئے ۔ جو کچھ خواب
میں دیکھیں، اس کو لکھ لیجئے ۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو یا حی یاقیوم کاورد کیجئے ۔
لاریب غفار، اسلام آباد— تعبیر: یہ خواب عقیدت کا اظہار ہے۔نمازیں قضا ہوتی
ہیں تو پانچ وقت نماز کی پابندی کیجئے اور رات کو سونے سے پہلے 101 مرتبہ درود
شریف کا ورد کرکے بات کئے بغیر سو
جایئے ۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2023ء)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.