Topics
عظیم
فاطمہ، شاہ فیصل۔ایک بزرگ انتقال فرماگئے ہیں اور میں بے تحاشہ رورہی ہوں۔ لوگ آس
پاس جمع ہیں لیکن مجھے ہوش نہیں ہے سوچ رہی ہوں آج میری دنیا ختم ہوگئی ہے اب میں
کیسے رہوں گی یہاں، کیسے جیوں گی۔ والدین مجھے چپ کراتے ہیں، والدہ سینے سے لگالیتی
ہیں لیکن چین نہیں آتا بار بار خیال آرہا ہے میں یتیم ہوگئی۔
تعبیر:
خواب کی تعبیر ضروری نہیں کہ فوراً پوری ہوجائے۔ زیادہ خواب ایسے ہوتے ہیں کہ جن میں
مستقبل کی نشاندہی کی جاتی ہے اور وقت کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ آپ نے انتقال سے
متعلق جو خواب دیکھا، انتقال کا مطلب فنا ہونانہیں ہے۔ عربی میں انتقال مکانی کا
ترجمہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا ہے اور یہ ایسا عمل ہے پیدائش کے بعد سے
بڑھاپے تک آدمی ہر روز دہراتا ہے روز جیتا ہے&روز غائب ہوتاہے جو ہمیں نظر نہیں
آتا یہی زندگی ہے۔ اس کے علاوہ زندگی کا کوئی اور نام مفہوم پورا نہیں کرتا۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.