Topics
دعا اقبال،
سرجانی۔ گاڑی میں کچھ مسئلہ ہوگیا تو شوہر نے کہا آپ گھر چلی جائیں میں مرمت کرواکے
آتا ہوں۔ اس علاقہ میں ہڑتال ہے۔جب آگے گئی تو بڑا شامیانہ دیکھا جس میں روحانی ورکشاپ
ہورہی ہے۔ کمرے کے اندرتمام سہیلیاں موجود ہیں۔ باجی نے ناراضی کا اظہار کیا کہ رجسٹریشن
کیوں نہیں کرائی۔ میں ہنس کر چپ ہوگئی۔ ایک سہیلی نے تفصیل سے سمجھایا جو سمجھ میں
آگیا۔ باہر شامیانہ میں خواتین اسی نکتہ پر مذاکرہ کررہی تھیں جس کا نتیجہ تھا الذین
یومنون بالغیب۔ یہ آیت ذہن میں گونجتی رہی اور آنکھ کھلنے پر بھی ذہن میں گونج رہی
تھی۔
تعبیر : الحمد للہ آپ کے اندر قرآن سمجھنے کی فہم موجود ہے۔ ہم جب غور سے قرآن
کریم کی تلاوت کرتے ہیں تو قرآن کریم کے الفاظ ایسے الفاظ ہیں جو اردو میں بولے جا
تے ہیں۔ سورہ فاتحہ کی ابتدائی آیات پڑھئے ، الحمد ،سب تعریف۔ رب العالمین، اس کے لئے
ہے جو عالمین کا رب ہے اور اللہ کی ذات رحمن اور رحیم ہے۔ غور و فکرکے ساتھ قرآن کریم
پڑھئے اور تلاش کیجئے کہ ابتدائی آیات میں وہ الفاظ بیان ہوئے ہیں جو ہم اپنی زبان
میں بولتے ہیں۔الحمد للہ رب العالمین، سب تعریف اللہ کے لئے ہے جو عالمین کا رب ہے
اور رحمن رحیم ہے۔ اللہ رب ہے عالمین کا ۔ الرحمن الرحیم مالک یوم الدین ۔ مالک یوم
الدین اردو زبان میں عام طور سے بولا جاتا ہے۔ قرآن کریم کو پڑھا جا ئے کا فی حد تک
قرآن کے الفاظ ہم روزانہ گفتگو میں بولتے ہیں ۔ جو الفاظ عربی کے ہیں اردو زبان میں
بولے جا تے ہیں ۔ جب اس طر ح قرآن کریم پڑھا جاتا ہے تو ترجمہ آسان ہو جا تا ہے ۔ کتنا
المیہ ہے کہ ہم قرآن کریم کے الفاظ پڑھتے ہیں اور اکثر الفاظ اردو زبان میں بولے بھی
جا تے ہیں — اگر اللہ کی دی ہو ئی توفیق کے ساتھ قرآن کریم کو غور سے پڑھا جا ئے کا
فی حد تک مفہوم واضح ہو جا تا ہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ جب آپ کو عربی زبان کے الفاظ یاد
ہیں اور ان کا پڑھنا اور معنی اردو زبان میں موجود ہیں تو تھوڑا سا غوروفکر کر نے سے
معنی و مفہوم سمجھ میں آجا تے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے،'' اورہم نے قرآن کو سمجھنا
آسان کر دیا ،ہے کو ئی سمجھنے والا ۔ ''
دوسری طر ز
میں سوچا جا ئے تو یہ سوچ ظاہر ہو تی ہے آدمی کی ذہنی صلاحیت اتنی ہے کہ ما دری زبان
کے علاوہ وہ دوسری زبانیں بھی سیکھتا ہے۔ رب کائنات کا ارشاد ہے، ''ہم نے قرآن کو سمجھنا
آسان کر دیا، ہے کو ئی سمجھنے والا ۔''
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.