Topics
محمد وسیم،
جگہ نہیں لکھی۔ مرحوم کزن کے ساتھ موٹرسائیکل پر کہیں جارہا ہوںوہ راستہ ڈھونڈ رہے
ہیں۔ راستہ میں گندگی، پہاڑ، ندی، نالے پتا نہیں کیا کیا آتا رہا۔ پھر دیکھا میں
موٹر سائیکل چلا رہا ہوں
اچانک اگلے پہیے میں آگ لگ جاتی ہے
جسے پانی ڈال کر بجھا دیتے ہیں۔ اس کے بعد دیکھا میری دکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ
گئی۔
تعبیر: کوئی ایسا کام ہوا ہے یا ہورہا ہے جو ضمیر کو قبول نہیں۔ اس میں وقت
ضائع ہونا بھی شامل ہے۔ ذہن پر جنسی دباؤ رہتا ہے۔ امید ہے پوری بات آپ کی سمجھ میں
آگئی ہوگی۔ پردہ میں بات کرنا اچھا ہوتا ہے اس لئے جس شخص سے متعلق بات کی جارہی
ہے وہ اس کو سمجھ لیتا ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.