Topics

آسمان پر حضور ؐکا ہاتھ نظر آتا ہے

میں نے خواب میں دیکھا کہ بہت تیز بارش ہو رہی ہے اور جب بارش بند ہو جاتی ہے تو آسمان پر ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ نظر آتا ہے اور آواز سنائی دیتی ہے ۔میں اپنے بڑے بھائی کو بلاتی ہوں اور یہ ہاتھ دکھا کر آواز کے بارے میں پوچھتی ہوں تو کہتے ہیں ایک کتاب منگا کر گھر میں رکھ لو اور اسے پڑھا کرو۔

 تعبیر : گھریلو حالات خراب بلکہ ابتر ہیں۔ روزانہ فجر کی نماز کے بعد سورۂ یٰسین شریف پڑھ کر دعا کیا کریں اللہ تعالیٰ فضل فرمائیں۔ رات کو زیادہ سے زیادہ درود شریف کا ورد کریں۔ عمل کی مدت چالیس روز ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جون 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.