Topics
سندھ۔ خواب میں دیکھا کہ سیاہ آسمان پر سفید روشنی سے اللہ لکھا ہوا ہے۔ اس
کے ساتھ عربی میں کچھ اور بھی لکھا تھا مگر وہ تحریر واضح نہیں تھی۔ پھر آسمان کے دوسری
طرف نظر گئی تو وہاں بھی اللہ لکھا ہوا دیکھا۔
تعبیر : اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔خواب میں ذہنی یکسوئی کی نشان دہی ہے۔تصوف
میں مراقبہ—مراقبہ کے معنی ذہنی یکسوئی ہے ۔ قرآن کریم کی آیات کا ترجمہ پڑھئے اور
تفکر کیجئے کہ اللہ تعالیٰ کیا فرما رہے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ کا قرآن کریم میں ارشاد
ہے ،
'' ہم نے اس قرآن کا سمجھنا آسان کردیا، ہے کوئی سمجھنے والا؟'' (القمر: ١٧)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.