Khuwaab aur Taabeer
شوکت احمد۔ میں نے خواب دیکھا
کہ میں اور میرا دوست ندی کے کنارے مچھلیاں پکڑ رہے ہیں۔ میرے کانٹے میں ایک مچھلی
آ جاتی ہے۔ میں ڈور کھینچ کر اور مچھلی کو کانٹے سے نکال کر کنارے پر رکھ دیتا
ہوں۔ مچھلی پھدک کر پھر پانی میں چلی جاتی ہے ۔ میں پانی میں ہاتھ ڈال کر دوبارہ
مچھلی کو باہر نکال لیتا ہوں۔
تعبیر : خاندان والوں سے آپ کے
تعلقات خراب ہیں آپ کوشش کرتے ہیں لیکن یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوتی۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.