Khuwaab aur Taabeer
نام شائع نہ کریں: خواب میں دیکھا کہ
ایک بزرگ صبح کی سیرکے لئے گئے ہیں۔ جب وہ واپس آتے ہیں تو انہیں دیکھ کر
بیٹی مجھ سے کہتی ہے کہ ابو! کیا میں ان
کو پینے کے لئے پانی پیش کروں؟ میں کہتا
ہوں، پانی میں شربت ڈال کر لیموں ساتھ لے جاؤ۔
تعبیر:اﷲتعالیٰ کے حضور عاجزانہ درخواست ہے کہ صاحبِ خواب کو
توفیق عطا فرمائے کہ نماز کی پابندی کریں— سونے سے
پہلے غسل کرکے سفید کپڑے پہن کر خوش بو لگا ئیں اور 313 مرتبہ درود شریف پڑھ کر خاتم النبیین حضور پاکؐ کے روضۂ اقدس
کا تصور کرتے کرتے سو جائیں۔ اﷲ تعالیٰ ہم
سب کو اﷲ کے محبوب آخری نبیؐ کی تعلیمات
پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں،
آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.