Khuwaab aur Taabeer

خواب میں ناریل دیکھنا


محمد علا ؤ الدین، کراچی۔ باغ میں ناریل کا درخت ہے نیچے دوناریل گرے ہوئے ہیں۔ ایک ناریل اٹھاتا ہوں تو ایک شخص آکر ناریل لے لیتا ہے پھر میں دوسرا ناریل اٹھالیتا ہوں۔ باغ میں ایک بزرگ نماز پڑھ رہے ہیں میں ان کی جانب دیکھتا ہوں تو پہلے آنے والا شخص مجھ سے پوچھتا ہے کیا یہ ناریل کچا ہے، کہتا ہوں کچا ہی ہوگا ۔وہ کہتا ہے ٹھیک ہے مجھے اس کا پانی چاہئے ۔

تعبیر: ماشاء اللہ خواب اچھا ہے۔ انشاء اللہ خوشی ہوگی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (فروری         2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.